• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریگ چیپل کیساتھ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کا گروپ بھی موجود

گریگ چیپل کیساتھ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کا گروپ بھی موجود 


راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل سڈنی میں مقیم پاکستانی اور وقار یونس کے ہم زلف کامل خان کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں گریگ چیپل نے بتایا کہ وہ اس گروپ کے ساتھ آسٹریلیا سے پاکستان آئے ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کر نا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو وہ لاہور پہنچے اور مختصر قیام کے بعد کراچی روانہ ہو گئے ۔انہوںنے شاہ فیصل گرائونڈ کا دورہ کیا اور وہاںجاری کلب کا میچ بھی دیکھا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ماضی کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔گریک چیپل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے رحمن قادر سے بھی ملاقات کی ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہیں اپنے کیریئر کا سب سے مشکل اسپنر قرار دیا۔

تازہ ترین