• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی اسٹیڈیم میں اسپائیڈر کیمرے استعمال کرنے کی اجازت

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی پولیس کی بھرپور کوششوں کے بعد جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم اور اطراف کی فضاوں میں پتنگ دکھائی نہیں دی۔ جس کے بعد منتظمین نے آخری لمحات میں اسپائیڈر کیمرے کے استعمال کی اجازت دے دی۔ پولیس نے پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا اور پتنگ اڑانے والوں کے ساتھ سختی کی جس کے بعد پہلی بار دفعہ144 پر عمل درآمد ہوا۔ اسپائیڈر کمیرے کو چلانے والے غیر ملکی ماہرین شام تک پتنگوں کو فضا میں دیکھتے رہے۔ ایک دن پہلے آسمان پر پتنگیں ہی پتنگیں تھیں لیکن جمعرات کو حالات پر سکون رہے۔
تازہ ترین