اسلام آباد(اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملایا، پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وہ جمعرات کو ایئر ہیڈکوارٹرزسرپرائز ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اسلام آباد ایئر ہیڈ کوار ٹرز میں تاریخی دن پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔