• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ پینل کا ایلیٹ وزراء کے انکلیو میں بنگلے خالی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (طارق بٹ) سینیٹ پینل نے اسلام آباد کے ایلیٹ وزراء کے انکلیو کے بنگلوں اور اپارٹمنٹس کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن پر غیر مستحق افراد کے ذریعے غیر قانونی قبضہ کیا جارہا ہے۔ وزراء کے انکلیوز میں الاٹمنٹ کی موجودہ صورتحال کے ساتھ نظر ثانی شدہ اور تازہ ترین فہرست اور ایک ماہ سے رہائش پذیر غیرمستحق افراد سے اپارٹمنٹس اور گھر خالی کرانے کے حوالے سے کچھ وقت پہلے دی گئی اپنی سفارشات کی تعمیل اور نفاذ کی صورتحال کے بارے میں جاننے کے لئے ہاؤسنگ اور ورکس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 4 مارچ کو ہوگا۔ وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیر اور خصوصی معاونین کے درمیان جی فائیو سیکٹر میں انتہائی محفوظ وزراء کے انکلیو میں الاٹ کیے گئے بنگلے حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ ہی سے بہت زیادہ چھینا جھپٹی ہوتی رہی ہے۔ بعض اوقات ان رہائش گاہوں کو مختص کرنے پر بھی تنازعات پیدا ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے کمیٹی نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وزراء کے انکلیو میں موجود گھر جنہیں نگران حکومت میں چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو عارضی طور پر الاٹ کئے گئے تھے انہیں خالی کرایا جائے۔
تازہ ترین