• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چناب،فون پربات کرنے سے منع کرنے پربیوی نے شوہرکوقتل کردیا

امین پور بنگلہ (نمائندہ جنگ) فون پربات کرنے سے منع کرنے پربیوی نے شوہرکوقتل کردیا۔چناب گارڈن چک نمبر 67ج ب سدھار کے رہائشی پینتالیس سالہ نصیر احمد نے اپنی چھبیس سالہ بیوی سمیرا کو آشنا کے ساتھ موبائل فون پر بات کرنے سے منع کیا جس پر دونوں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں ملزمہ سمیرا نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کر دیا پولیس تھانہ ٹھیکری والا نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین