• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لابنگ سے جی ایم کی تقرری سے ایس این جی پی ایل افسران میں مایوسی تقرریاں مینجمنٹ کرتی ہے،ترجمان

اسلام آباد ( عاطف شیرازی )پٹرولیم ڈویژن میں لابنگ و سوئی بورڈ ممبرکی مبینہ سفارش پر ہونے والی جی ایم کی تقرری سےایس این جی پی ایل کے افسران میں مایوسی پھیل گئی ہے، سوئی نادرن کے کچھ افسران کی جانب سے الزام لگایا جارہاہے کہ ایس این جی پی ایل بورڈ کے بااثر ممبر اور پٹرولیم ڈویژن کے ایک افسرکی مبینہ سفارش اور مداخلت کے بعدپنجاب کے بڑے صنعتی شہر میں من پسند افسر کو جی ایم ایس این جی پی ایل تعینات کیاگیا ہے۔یہ تقرری سراسر پٹرولیم ڈویژن میں لابنگ کی بنا پر کی گئی ہے جس سے میرٹ پر منتظر ترقی کے افسروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ملازمین نے بتایا ہےکہ جی ایم کی تقرری میں بورڈممبر سفارش کا مجازنہیں ہے اور نہ ہی وزارت کا افسر اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتا ہے لیکن اس معاملےمیں تمام قواعد کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہےجس سے افسران میں سخت مایوسی پیدا ہورہی ہے، افسران کاکہنا کہ سخت محنت اور کرئیر پر توجہ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ، دوسری جانب ایس این جی پی ایل کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تمام تقرریاں ایس این جی پی ایل کی مینجمنٹ کرتی ہے جس میں بورڈ مداخلت نہیں کرتا ہے اور مینجمنٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے ،دوسری جانب سیکرٹری پٹرولیم اسد حیاالدین نےرابطہ کرنے پر موقف دیا کہ یہ معاملہ ایس این جی پی ایل مینجمنٹ کے دائرہ کار میں آتا ہے وزارت سوئی کمپنیوں کے اندرونی ہیومین ریسورس مینجمنٹ آپریشنز میں مداخلت نہیں کرتی ہے اور نہ ملوث ہوتی ہے ۔
تازہ ترین