• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل رواں برس امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

سان فرانسسکو(اے ایف پی) گوگل نے گزشتہ روز کہا ہےنیویارک کیلئے نئے کیمپس کے اپنے منصوبے اور دیگر 10ریاستوں میں پروجیکٹس سمیت سال 2020میں امریکی اداروں اور ڈیٹا سینٹرز میں 10 ارب ڈالرز سے ائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔یہ عہد گزشتہ دو سال میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کرنے والی امریکا کی جائنٹ ٹیک کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے۔گوگل پیرنٹ الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس سرمایہ کاری سے گوگل کے اندرملازمتیں،ڈیٹا سینٹرز کی تعمیرات کیلئے نوکریاں، تونائی کے اداروں کی تزئین نو اور کمیونٹیز میں مقامی کاروباری مواقع سمیت ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
تازہ ترین