• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ پر پابندی، رقوم واپسی میں آپریٹرز کی لیت ولعل

لاہور( مقصود اعوان )عمرہ زائرین پرعارضی پابندی سےٹورآپریٹرزکو نقصان کاخدشہ ہے، زائرین کوبکنگ کے25ارب روپے واپس کرنا ہونگےجبکہ آپریٹرزلیت ولعل کامظاہرہ کررہے ہیں۔ رقوم کے ریفنڈ کاطریقہ کار طے کیاجارہا ہے،روزانہ 5ہزارسے زائد زائرین عمرہ کیلئے سعودیہ جاتے ہیں، ٹکٹوں ، ویزہ فیس ،ہوٹلوں کی ایڈوانس بکنگ کی رقوم کے ریفنڈ کاطریقہ کار طے کیاجارہا ہے۔کرونا وائرس سے سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین پر عارضی پابندی کے باعث حج ،عمرہ کا کاروبار بری طرح متاثر ہونےلگاہے،زائرین پر پابندی لگنے سے صرف ایک ماہ کے دوران عمرہ ٹور آپریٹرز کا 30ارب روپے کا روبار ٹھپ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس وقت لاہور ، پشاور، کراچی، فیصل آباد، کوئٹہ، اسلام آباد، سیالکوٹ سے روزانہ 20 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے ذریعے اوسطاً 5 ہزار سے زائد افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا تے ہیں۔
تازہ ترین