• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمسایہ ممالک میں کروناوائرس سے ہلاکتیں،اسلام آباد میں خوف وہراس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کرونا وائرس سے ہمسایہ ملک چین کے بعد افغانستان اور ایران میں ہلاکتوں نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کر دی ہے اور ہر شہری حفاظتی ماسک استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے ماسک مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے اور تمام فارمیسیوں پر چیکنگ کی جارہی ہے اور مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں ماسک کی کوئی کمی نہیں متبادل انتظام بھی کیا جارہا ہے، دو میڈیکل سٹورز کے مالکان نے جمعرات کو شہریوں میں تین تین ماسک مفت تقسیم کئے۔ وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر سرکار ی دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماسک پہن کر آئیں ۔
تازہ ترین