• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد ترین علاقوں میں کنگ سلمان سنٹر فارریلیف کے 30ہزار بیگز کی تقسیم

اسلام آباد (جنگ نیوز) سال 2020ء میں برفانی تودوں سے متاثرہ علاقوں میں سردیوں کی لباس کی تقسیم اور پاکستان کے چاروں صوبوں کے 21اضلاع کے سرد ترین علاقوں میں کنگ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹیٹ ورکس کی طرف سے 30ہزار سردیوں کے بیگز کی تقسیم کی گئی۔ ہر بیگ میں موسم سرما کے لوازمات گرم کمبل‘ مردوں اور خواتین کی شال‘ موزے‘ دستانے اور گرم ٹوپیاں شامل تھیں۔ اس منصوبہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو فائدہ پہنچا۔ اس پروگرام کی مالیت پندرہ ملین ڈالر تھی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شروع کئے گئے امدادی پروگرام سے پاکستان میں ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں نے استفادہ کیا۔
تازہ ترین