• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک جام شکایات،راول ڈیم چوک پر انٹرچینج تعمیر کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ روڈز نے راول ڈیم چوک پر ٹریفک جام کی شکایت دور کرنے کیلئے انٹرچینج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبہ پر ایک ارب 33کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبہ کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے۔ پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کی نگرانی کیلئے بھی کنسلٹنٹ مقرر کیا جا ئے گاجس کیلئے ٹینڈر پانچ مارچ کو کھو لا جا ئے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ راول ڈیم چوک میں ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں ٹربل پوائنٹ بن گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اےعامر علی احمد نے ڈائریکٹر روڈز رانا طارق محمود کو منصوبہ تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہےتاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات دور ہوں ۔
تازہ ترین