• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے فائرنگ کرکے چچی اورکزن کوقتل کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی چچی اورکزن کوقتل کردیا۔ایس ایچ اوتھانہ صدربیرونی ندیم ظفرکے مطابق گرجاگاؤں میں جمعرات کی رات عاصم ولدنصیراپنی چچی بلقیس کیساتھ کسی بات پرمذاق کررہاتھاجسے اس کے چچانے منع کیاتووہ اشتعال میں آگیا اوراس نے بندوق اٹھا کر فائرنگ کرکے اپنی چچی بلقیس اوردوسرے چچاکے بیٹے نویدکوموت کے گھاٹ اتاردیا اورموقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پرایس ایچ اوتھانہ صدر بیرونی ندیم ظفرپولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ،رات گئے دونوں نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی جارہی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر تقریباً32سال بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین