• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والاگرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ ،ڈرون کیمرہ اور دیگر اشیاء برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ لوہی بھیر پولیس نےہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن ،ڈرون کیمرہ، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کو نجی سکیورٹی کنٹر ول کی طر ف سے اطلا ع مو صول ہو ئی تھی کہ ایک شخص گلی نمبر30فیز تھری گیٹ کے سامنے گلی میں ہو ائی فائر نگ کر رہا ہے اور دھمکیا ں دے رہا ہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا اور ملز م کے قبضہ سے رائفل ایس ایم جی، 5 میگزین معہ 663روند ، پسٹلز ، 3 میگزین معہ 3روند ، میگزین 12بور معہ 50کا ر تو س ، پا نچ خنجر ، کٹر، ٹا رچ ، دو لیپ ٹا پ ، ڈرون کیمر ہ اور گا ڑ ی بھی برآمد کر لی۔
تازہ ترین