• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوانین کی خلاف ورزی پر7فوڈ پوائنٹس سربمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اورملاوٹی دودھ کی فروخت پر7فوڈپوائنٹس کو سربمہر کردیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 96 ہزارروپےکے جرمانے عائد کیے گئے۔ملاوٹی دودھ کی فروخت، حشرات کی بہتات پر سُپرملک شاپ اور ڈیرہ ملک شاپ کو سیل کردیا گیا۔ پانی سیمپل کے ناقص نتائج آنے پرایکوانٹا نیچرل پیور واٹر جبکہ چکوال میں المدینہ واٹر سپلائی یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس سٹور کرنے پر راولپنڈی میں بسم اللہ کشمیر ہول سیل سنٹر جبکہ ملاوٹ زدہ اشیائے خورونوش کی فروخت پر نیوخان مصالحہ جار اورمیکرونی شاپ کو سیل کیا۔ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خورونوش، تلف کی گئیں۔
تازہ ترین