• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈ ی اے آپریشن ، متعدد کا خاتمہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ سیکٹرF-10مرکز میں غیر قانونی 2 کباڑ خانے، کمرہ، تندور اور شیڈ، 3 واش روم اور سیکورٹی روم کو مسمار کر دیا گیا۔ کری روڈ پر غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریت، بجری اور اینٹوں کے 6ٹھیے، شٹرنگ کا ڈپو، 2کمرے،2 فروٹ کے ٹھیے اور 2 بھوسے کی فروخت کے ٹھیے ختم کر دیئے گئے۔سیکٹر آئی نائن جاوا چوک میں نیا تعمیر کیا گیا سروس سٹیشن مسمار کر دیا گیا۔
تازہ ترین