• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھا ڈیم کیلئے مزید7116کنال اراضی ایکوائر ہو گی

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)باخبر ذرائع کے مطابق دادوچھا ڈیم کیلئے متوقع نئی اراضی کی قیمت سابقہ تعین شدہ قیمت پر ہی خریدنے کا فیصلہ کیا جارہا ہےجس کیلئے بورڈ ٓف ریونیو اور محکمہ مال میں خط و کتابت جاری ہے۔قانونی طور پر ممکن نہ ہونے کے باوجود ہوم ورک کیا جارہا ہے۔مستقبل کی ضروریات کے پیش نظردادوچھا ڈیم کیلئے مزیدسات ہزارایک سوسولہ کنال اراضی تحصیل راولپنڈی میں ایکوائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں ضلع راولپنڈی کی تین تحصیلوں میں ڈیم کیلئے 18 ہزار 5سو 66کنال اراضی ایکوائر کرنےکیلئےسیکشن چار کا نوٹیفکیشن3 نومبر2010کوجاری ہوا تھا۔اب توسیعی منصوبہ کے تحت تحصیل راولپنڈی کے سات مواضعات میں جگہ ایکوائر ہوگی۔ پہلے خانپور موضع میں 1234 کنال9مرلہ اراضی مزید 45 کنال 4مرلہ ہوگی۔ ملک پور عزیزال میں تین ہزار پانچ کنال17مرلہ کے علاوہ 1266 کنال 14 مرلہ،دادوچھا موضع میں پہلے729کنال11مرلہ تھی مزید 2428 کنال،موضع مغل میں پہلے 561کنال4مرلہ تھی اضافی 917 کنال 5مرلہ اراضی ایکوائر ہوگی۔
تازہ ترین