• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ،67نقشوں اور کنٹر یکٹ ملازمت میں توسیع کی منظوری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے 67 رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلان، کنٹریکٹ ملازمین کی مدت میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے منظور شدہ بلڈنگ پلان کے برعکس تعمیرات پر ڈویلپمنٹ چارجز اور ٹی آئی پی ٹیکس کے حوالے سے کمیٹی کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی جبکہ منتخب ممبران کنٹونمنٹ کی تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں کو آئندہ بورڈ کے اجلاس تک مؤخر کردیا گیا۔ غیرقانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا اجلاس جمعرات کو صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئیر اعجاز قمر کیانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس نے انڈر رول نائن کے تحت بھرتی ہونے والے40ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جبکہ گارڈن اور سینٹی ٹیشن برانچ کی ڈیمانڈ کے مطابق سامان خریدنے کی بھی منظوری دی گئی ۔
تازہ ترین