• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو ہراساں اورروڈ بلاک کرنے میں ملوث 5 افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ بنی گالہ پولیس نے شہری کو ہراساں کرنے ،زدوکو ب اورروڈ بلاک کرنے میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ بنی گالہ میں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ 8/10لڑکے روڈ بلاک کرکے شہریوں کو ہراساں کررہے ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو اسی اثنا میں انہوں نے موٹرسائیکل سوار ایک لڑکے کو زبردستی گاڑی میں ڈالا اور گاڑیاں بھگا لے گئے۔پولیس ٹیم نے گاڑی کو روک لیا اور اس میں موجود جنید الر حمان ، کامر ان سعید ، قیصر محمو د ، محمد غنی اور آ صف کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف شہریوں کو تنگ کرنے اور روڈ بلاک کرنے پر تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین