• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ کا سیکرٹری انڈسٹریز کے غیرمناسب رویہ پر اظہار ناراضگی

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری طور پر قیمت مقرر کرنے کے معاملے سیکرٹری انڈسٹریز کے غیرمناسب رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور سیکرٹری انڈسٹریز کو تحریری معافی داخل کرنے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ درخواستوں پر سماعت کی جس میں گھی کی سرکاری طور پر قیمت مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمت پر حکم امتناعی میں 6 مارچ تک توسیع کر دی۔
تازہ ترین