• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات کی انوسٹی گیشن درستنہیں ہوتی ،لاہورہائیکورٹ

لاہور(خبرنگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے گیس چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے گیس چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم شفیق رامے کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مقدمات کی انوسٹی گیشن درست نہیں ہوتی،گیس پائپ لائن کی مرمت کے لیے ماہر افراد کام نہیں کرتے تو حادثات ہوتے ہیں عدالت نے درست معاونت نہ کرنے پر ایس پی، ڈی آئی جی کی سخت سرزنش کی دوران سماعت ایس پی نے عدالت سے معذرت کرلی۔
تازہ ترین