• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی پولیس چوکی ہٹانے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کاآئی جی اورکمشنرلاہور کوخط

لاہور ( آصف محمودسے) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی پولیس چوکی کو فوری طور پر ہٹانے کیلئے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر (نارتھ)نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے علاقہ رانا ٹائون میں جی ٹی روڈ پر قائم چوکی تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے جو حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان اقدام کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر آر پی او شیخوپورہ فاروق مظہر نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کے حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین