• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس دبائو کے باوجوددلجمعی سے فرائض سرانجام دے،قاسم علی شاہ

لاہور(کرائم رپورٹر سے) ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن میں ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ و اینٹی رائٹ فورس کے سپیشل دستوں پر مشتمل کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ماہر تعلیم قاسم علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ قاسم علی شاہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی،معاشرے کی تعمیر و ترقی اور اصلاح میں پولیس کا کردار کسی جہاد سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو چاہئے کہ تنقید، تضحیک اور تمام تر دباؤ کے باوجود فرائض منصبی دلجمعی سے ادا کرتے رہیں،اجر کی توقع صرف اللہ سے رکھیں۔
تازہ ترین