• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس،14سفارشات پیش

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 29واں اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے کل 14سفارشات پیش کی گئیں جن میں قائد اعظم میموریل فنڈ کی بحالی، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کی جانب سے سیالکوٹ سکیم میں بجلی کی فراہمی کے لیے گیپکو کو منتقل کردہ اراضی 32کنال کی اراضی پر صوبائی ٹیکسوں کا خاتمہ ڈی جی خان میں سیوریج لائنز کی مرمت سفارشات شامل ہیں۔اور دیگر مقاصد کے لیے فنڈز کی منظوری اور خادم اعلیٰ صاف دیہات پروگرام کی پبلسٹی کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے چلائی جانے والی اشتہاری مہم کی ادائیگی کے فنڈزکی منظوری شامل تھی، صوبائی وزیر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ماسوائے ہنگامی حالات کے محکمے کی جانب سے تحریری احکامات کے بغیر کوئی اشتہاری مہم نہیں چلائی جائے گی ۔
تازہ ترین