• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے کسی علاقے سے تاحال کورونا وائرس رپورٹ نہیں ہوا‘ ڈی جی ہیلتھ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر فہیم آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں محکمہ صحت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان اور سیکرٹری صحت کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ، ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں آئی سولیشن وارڈ قائم کرکے وہاں تربیت یافتہ عملہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں تفتان ، چمن ، پنجگور سمیت دیگر بارڈر پوائنٹس پر ایران اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے رہی ہیں ۔
تازہ ترین