• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائز/گرلز کالج سوراب کا تعمیراتی کام جلدمکمل ہوجائے گا‘ رامین محمدحسنی

کوئٹہ(پ ر)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ ضلع سوراب میں بوائز اور گرلز کالجز میں تعمیراتی کام جلد مکمل کرلیاجائے گا ترقی اورخوشحالی کا رازصرف اورصرف تعلیم میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ہاشم غلزئی سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ضلع سوراب میں ہائیرایجوکیشن انفراسٹرکچر‘تعمیروترقی اوراصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیاگیا معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعلیٰ جام کمال کے تعلیمی انقلاب کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا سیکرٹری ہاشم غلزئی نے کہا کہ ایک منظم و مربوط پالیسی کے تحت تمام تعلیمی امور کو انجام دینے کیلئے وسائل بروئے کار لائیں گے۔
تازہ ترین