• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام رسول شاہ ایڈووکیٹ کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں، وکلاء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار باڈیز نے جھل مگسی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر مخالف فریقین کی جانب سے جھل مگسی کے وکیل سید راجہ غلام رسول شاہ کو دھمکانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک کیس جو کہ علاقے کے ایک قبائلی رہنما کے خلاف چل رہا ہے ۔ وکیل کو مذکورہ کیس کی پیروی چھوڑنے کی دھمکی دینا اور انہیں اپنے پروفیشن سے روکنا خلاف قانون ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے وکلاء نے ہمیشہ ہر قبیلے کا احترام کیا ہے اور بغیر کسی ذاتی پسند نا پسند کے اپنے پروفیشن پر توجہ دی ہے۔ قبائلی رہنما کے اس عمل پر بلوچستان کے وکلاء ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ واضع کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے وکلاء کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور ان کے خلاف ہر قسم کا قانونی چارہ جوئی اور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ بیان میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا فوری نوٹس لے۔ جھل مگسی کے وکیل سید راجہ غلام رسول شاہ کو قتل کی دھمکی دینے پر قبائلی رہنما کو گرفتار نہ کیا تو بلوچستان بھر سے وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔
تازہ ترین