• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج ڈویژن نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ کریں، ایم ڈی واسا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو نے کہا ہے کہ تمام سیوریج ڈویژن اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے الرٹ رہیں،رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کریں،کمپلینٹس کو دور کرنے میں تاخیر اور غفلت کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سلٹنگ ٹیموں کی حاضری کی چیکنگ اور مختلف مقامات پر اپنی نگرانی میں سیوریج شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج سے متاثرہ علاقوں کو ریلیف دینے کے لیے خاص حکمت عملی تیار کریں اور شہریوں کو نکاسی آب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
تازہ ترین