• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکموں کے ملازمین نے گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تشکیل دے دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ملتان ڈویژن کے اجلاس میں اساتذہ سمیت سرکاری محکموں کے ملازمین نے متحد ہوکر گورنمنٹ ا یمپلائز گرینڈ الائنس تشکیل دے دیا۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سمیت ملازمین کے حقوق کے لئے گورنمنٹ ا یمپلائز گرینڈ الائنس نے 12 مارچ کو سپورٹس گراؤنڈ میں بھرپور کنونشن منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپیکا ملتان ڈویژن کے صدر جاوید سنگھیڑا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت الگ صوبہ کے قیام کے وعدے سے منحرف ہو گئی ہے اور ملازمین کے مسائل میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، سوئی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ملازمین کی معاشی طور پر کمر توڑ دی لیکن نہ تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا، تعلیم، صحت، روزگار سمیت دیگر مسائل حل نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تشکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ابتدائی مرحلے میں ملتان سپورٹس گراؤنڈ میں 12 مارچ کو پہلا کنونشن ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں اور جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی کو جگانے اور انکو اپنے وعدے یاد دلانے کے لئے ملازمین اپنے گھروں سے نکلنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اب ملتان کے بعد بہاولپور، ڈی جی خان میں بھی کنونشن ہوں گے ۔
تازہ ترین