• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چیئرمین پی ایچ اے کا مختلف پارکوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین پی ایچ اے ملتان محمد اقبال سیفی اور ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر چو ہد ری غلام نبی کا مختلف پارکوں کا دورہ‘حا ضر ی چیک کی اور مو سم بہار کی منا سبت سے پھو لوں کی تیاریو ں کا جائز ہ لیا۔وائس چیئرمین نےاس مو قع پر عام خاص باغ میں سو رج مکھی کے پھو لوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں میں موجود نر سر یوں میں ما لیوں کی جا نب سے پھو لوں کی تیاری پر بھر پو ر محنت کی جا رہی ہے۔گل داؤدی کی طرح بہار کے موسم میں پھو لوں کی نمائش کا بھر پو ر انداز میں انعقاد کیا جائے گا۔ ملا زمین حا ضری کو یقینی بنائیں۔ ادارے کی تعمیر وتر قی می اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے نے فیصل مختیار پارک کا دورہ بھی کیا ۔
تازہ ترین