• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہیلتھ کیئر کا جعلی ڈاکٹروں کا ڈیٹا بیس بنانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر )سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اتائیوں کے کلینکس کی جگہ کو بلیک لسٹ اور پکڑے جانے والے اتائیوں کا بائیو میٹرک ڈیٹا بیس بنانے کا حکم دے دیا،سی ای اوز ہیلتھ کو جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈاکٹروں کی تصاویر اور بائیو ڈیٹا کی تشہیر کی جائے،نامکمل کارروائی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین