• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کی جنوبی پنجاب میں کارروائی، 170بجلی چور پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 170 بجلی چور پکڑ لئے ۔ 2 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 31 لاکھ 64 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 7 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ ملتان میں 27صارفین کو 43168 یونٹس چوری کرنے پر 662254روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 18 صارفین کو 25751 یونٹس چوری کرنے پر 314069 روپے جرمانہ اور 4 مقدمات درج، وہاڑی میں 10صارفین کو 13406 یونٹس چوری کرنے پر 169155روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، بہاولپور میں 20 صارفین کو 26112 یونٹس چوری کرنے پر 505600وپے جرمانہ، ساہیوال میں31 صارفین کو 26740 یونٹس چوری کرنے پر 412657 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 19 گھریلو صارفین کو 20011یونٹس چوری کرنے پر 293000روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 20 صارفین کو 23943 یونٹس چوری کرنے پر 389138 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 13 صارفین کو 8805یونٹس چوری کرنے پر 154642 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12 صارفین کو 12807 یونٹس چوری کرنے پر 263900 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔
تازہ ترین