• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی تلخ کلامی پر 3افراد کی فائرنگ، ساتھی سمیت 6افراد زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر تین افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے راہگیر سمیت پانچ افراد اور ملزمان کا ساتھی بھی زخمی،ملزمان موقع سے فرار،تفصیلات کے مطابق محمد رمضان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ملزمان رضوان اور صفدر کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ مسلح ہو کر آگئے اور گلی میں فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر محلے دار افتخار احمد،نبیل اور معین احمد زخمی ہوگئے،ملزم صفدر کی اندھا دھند فائرنگ سے ان کا ساتھی رضوان اور راہگیر فہد زخمی ہوگیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔  
تازہ ترین