ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا میں کام چور اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو کے حکم پر گلگشت، عیدگاہ اور گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویژنوں کے افسران کی طرف سے رپورٹ کیے جانے والے 11 ملازمین کو پیڈا ایکٹ کی دفعہ 7 (B )کے تحت باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلیٹی ایکٹ 2006 کے تحت جن ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں گلگشت سیوریج سب ڈویژن میں 4 مستریوں غلام اصغر، محمد الطاف حسین، شبیرحسین، خادم حسین جب کے عیدگاہ سیوریج سب ڈویژن کے 3 سیور مینوں محمد اکرم، محمد اسلم، محمد شریف، جب کہ گارڈن ٹاون سیوریج سب ڈویژن میں 4 سیورمینوں محمد اقبال، ریاض حسین، شان محمد اور نادر حسین کے نام شامل ہیں۔