• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف کے افسران اپنی کارکردگی بہتربنائیں،سیکرٹری اوقاف

پشاور(نیوزڈیسک)سیکرٹری اوقاف فرخ سیر نے محکمہ اوقاف کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں بصورت دیگر تساہل پسند ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے افسران کو توصیفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں محکمہ اوقاف کی جائیداد اورکرایہ کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف جہانزیب خان،ڈپٹی سیکرٹری محمد عثمان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری اوقاف نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ محکمہ اوقاف کی جائیداد کی آمدنی کا ازسر نوتخمینہ لگائیں اور اسے مارکیٹ ریٹ کے مطابق طے کریںتاکہ اوقاف کی آمدنی میں اضافہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کی وصولیوں کے حوالے سے کارکردگی تسلی بخش نہیں اور انہیں اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے سرکاری فرائض کو ایمانداری سے بجالانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ اوقاف میں سزا اور جزا کے عمل کو متعارف کرارہی ہے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین