• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ہیلتھ کانفرنس ختم، صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کا عزم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سو شل سا ئنسز کے زیر اہتمام عا لمی ادارہ صحت،عا لمی ادارہ خوراک، پبلک ہیلتھ ایسو سی ایشن اور آئی سی آر سی کے اشتراک سے منعقد ہونیوالی سا لانہ بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کا نفر نس صحت کے شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کے ساتھ ختم ہوگئی ماہرین نے زور دیا کہ عالمی حالات کے تناظر میں ہمہ گیر لائحہ عمل کی تیاری کے علاوہ تمام متعلقین کو اجتماعی ومشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ کا نفر نس میں ملک بھر ، بر طا نیہ، سعو دی عرب، بنگلا دیش ، مصر ،میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، محکمہ صحت کے حکام، عالمی ادارہ صحت، آئی سی آر سی اور آرمی میڈیکل کور کے پبلک ہیلتھ ماہرین نے شرکت کی، تحقیقی مقالے پیش کئے۔ اور مختلف مو ضو عات پر روشنی ڈالی۔ اختتامی روز پبلک ہیلتھ ما ہر ین کے درمیان زبانی، پوسٹرز اور پر یذینٹیشن کے مقا بلے منعقد کئے گئے جبکہ فیملی میڈ یسن کے پہلا ڈپلو مہ کورس مکمل کرنے والوں کو اسناد دی گئیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا کہ دنیا میں پبلک ہیلتھ کے بڑھتے ہو ئے چیلنجوں کا مقا بلہ کر نے کے لئے ما ہر ین کی مشا ورت سے تیا ری اور طبی نصا ب میں ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی ۔
تازہ ترین