• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

” اقراءفروغ تعلیم “ ووچرسکیم عدم ادائیگی کی وجہ سے شدیدمالی بحران کاشکار

پشاور(لیڈی رپورٹر)سکولوں سے باہربچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کیلئے” اقراءفروغ تعلیم “ کے نام سے شروع ہونیوالاووچرسکیم گزشتہ دوسالوں سے حکومت کی طرف سے عدم ادائیگی کی وجہ سے شدیدمالی بحران کاشکار ہے،ووچرسکیم کی غیرفطری شق نے بچوں کے مستقبل کوداؤپرلگادیا۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید انس تکریم کے مطابق ایلمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کاادارہ جو نجی اداروں کی مدد کیلئے بنا تھا اس نے نجی سیکٹر کی بیخ کنی کر لی،ووچرسکیم میں موجود ایک غیر فطری اورغیر پیشہ ورانہ شق جس میں ابتدائی تعلیم کو جماعت اول سے پانچویں قرار دیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ نجی ادارے عدم ادائیگی کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں ان بچوں کو نکالنے پر اب مجبور ہونگے۔جسکو ای ای ایف نے داخل کروایا تھا اور اب بے یارومددگارچھوڑدیا۔
تازہ ترین