• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو موسیقی کیلئے ماہ جبین قزلباش کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ‘ ادباء

پشاور( احتشام طورو ٗوقائع نگار ) پشتو زبان سے تعلق رکھنے والے معروف ادباء ٗدانشوروں ٗفنکاروں ٗگلوکاروں اور ہنرمندوں نے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ بلبل سرحد ماہ جبین قزلباش کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا پشتو موسیقی کیلئے ماہ جبین قزلباش کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار پشتو موسیقی کے شہنشاہ غزل استاد خیال محمد ٗ صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار احمد گل استاد ٗمعروف دانشور ادیب شاعر پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی ٗ ہنری ٹولنہ کے صدر رمعروف گلوکار راشد خان ٗریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر پروگرام معروف ادیب ودانشور لائق زادہ لائق ٗمعروف موسیقار وں نذیر گل استاد ٗماسٹر علی حیدر ٗماص خان استاد ٗ پشتو کی معروف گلوکارائوں شکیلہ ناز اور گل پانڑہ ٗ معروف اداکار زرداد بلبل ٗمعروف گلوکار حشمت سحر اور معروف شاعر وادیب اکبر ہوتی نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتو موسیقی ایک عظیم اور منفرد گلوکارہ سے محروم ہوگئی ہے جنہوں نے پشتو موسیقی کی بے مثال خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ جبین قزلباش فن شناس اور فنکاروں سے محبت کرنے والی شخصیت تھی، مرحومہ نے ہمیشہ جونئیر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی پشتو موسیقی میں ماہ جبین قزلباش کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہوگا۔ انہوں نے مہہ جبین قزلباش کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی پشتوموسیقی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور انکی ان خدمات کی بدولت مرحومہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی
تازہ ترین