• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت 4672ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے

پشاور(وقائع نگار)حکومت خیبر پختونخوا نے یورپین یونین کے اشتراک سے دو روزہ صوبائی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی ڈرائیون لوکل ڈیویلپمنٹ(سی ڈی ایل ڈی) پروگرام کی صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری سرگرمیوں اور تجربات کا جائزہ لیا گیا اعلیٰ سطحی ورکشاپ میں سینئر سرکاری حکام ملکی اور غیر ملکی ترقیاتی اداروں کے نمائندوں اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے وفوداوریورپین یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی ۔صوبائی ورکشاپ کا مقصد سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے صوبے بھر میں جاری مقامی ترقی کے منصوبوں اور ان کے کامیاب نتائج کا جائزہ لینا تھا او ر پائیدار ترقی کے اس پروگرام کو مزید توسیع اور فروغ دینے کے لئے تجاویز مرتب کرنی تھیں۔ سی ڈی ایل ڈی پروگرام حکومت خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے جس کے لئے صوبائی حکومت کو یورپین یونین کی تکنیکی اور مالی تعاون حاصل ہے اس پروگرام کے تحت اب تک4672ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے جا چکے ہیں جس پر پانچ ارب روپے سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ سی ڈی ایل ڈی پروگرام اس وقت صوبے کے 13اضلاع میں مقامی لوگوں کے ترجیحی منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنارہا ہے۔ اس پروگرام سے پورے صوبے میں پچاس لاکھ سے زیادہ افراد امستفید ہو چکے ہیں۔ صوبائی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ حکومت اور یہ یقینی طور پر حکومت خیبر پختونخوا کا نہایت کامیاب اور مثالی ترقیاتی پروگرام ہے اس پروگرام کے تحت صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں نے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے ترجیحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ان منصوبوں کی انجام دہی میں مقامی لوگ نہ صرف افرادی اور مالی تعاون فراہم کرتے ہیں۔
تازہ ترین