پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیٹریاٹک یوتھ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور پریس کے سامنےمظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اتھا رکھے تھ جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 27فروری کو پاکستان ایئر فورس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے دو جنگی جہاز مار گرائے تھے جس پر ہم پاکستان کے افواج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے ۔ انہوں نے عزم کیا کہ پاکستان فوج کیساتھ ہر قدم شانہ بشانہ کھڑے رہے گے اور اپنے ملک کی دفاع میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔