• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پنجاب میں دو طلبا گروپوں میں جھگڑا، 4 طلبا، 12 گارڈ زخمی

جامعہ پنجاب میں دو طلبا گروپوں میں جھگڑا، 4 طلبا، 6 گارڈ زخمی


پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 4 طلبا اور یونیورسٹی کے 12 گارڈ زخمی ہوگئے ہیں۔

جامعہ پنجاب میں دو طلبا گروپوں میں ٹکراؤ شعبہ جنیڈر اسٹڈیز میں جاری اسپورٹس گالا کی تقریب میں ہوا ۔

انتظامیہ کے مطابق لڑائی جھگڑے سے چار طلبہ اور 12 سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

یورنیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ صبح کے وقت دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی جسے ختم کروا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر کو جھگڑا بڑھ گیاجبکہ سیکورٹی گارڈ ز آگے بڑھے تو طلبہ نے ان پربھی ڈنڈے اورپتھر برسائے۔

ڈاکٹر خالد کا کہناتھاکہ واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے ، جھگڑے میں ملوث طلبہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےشناخت کیا جائےگا اور ڈسپلنری کمیٹی ایکشن لے گی ۔

جھگڑے کےبعد ایک طلبہ گروپ نے کینال روڈ کیمپس پل پر احتجاج کیا ا ور دھرنا دیکر ٹریفک بلاک کردی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تازہ ترین