• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو ویڈیو کے دوران رپورٹر نے فلٹر لگا دیئے

لائیو ویڈیو کے دوران رپورٹر نے غلطی سے فلٹر لگا دیئے


شمالی کیرولائنا میں لائیو ویڈیو کے دوران رپورٹر نے غلطی سے فلٹر لگا دیئے، دلچسپ فلٹر دیکھ کر ناظرین خوب محظوظ ہوئے۔

براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ایک نشریاتی ادارے کے صحافی کے ساتھ پیش آیا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک نیوز چینل کا صحافی برفباری کے حوالے سے فیس بُک پر لائیو ویڈیو کے ذریعے ناظرین کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کر رہا تھا کہ اس دوران صحافی نے غلطی سے فلٹر کا آپشن لگا دیا اور یوں رپورٹر کبھی خلائی مخلوق کا ہیلمٹ پہنے، کبھی بلی، کبھی جادوگر کے منفرد فلٹرز میں دکھائی نظر آیا۔

صورتحال سے بےخبر صحافی جہاں اپنے فرائض انجام دیتا رہا وہیں ناظرین فلٹرز سے لائیو رپورٹنگ دیکھ کر بےحد محظوظ ہوئے اور منفرد رپورٹنگ کو خوب انجوائے کیا جبکہ رپورٹر کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔ 

تازہ ترین