• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا خوف، ٹوکیو میراتھن میں صرف 900 افراد کی شرکت

ٹوکیو میراتھن میں صرف 900 افراد کی شرکت


کورونا وائرس کے خوف نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی ماند کر دیا، جاپان کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ٹوکیو میراتھن میں شرکا کی تعداد ہزاروں سے سیکڑوں پر آگئی۔

ٹوکیو میں ہر سال ہونے والے ٹوکیو میراتھن میں ہر سال 35 ہزار سے زائد شرکا اور 10 ہزار رضاکار حصہ لیا کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس نے ٹوکیو میراتھن کے جوش کو ماند کردیا۔

صرف 900 کے لگ بھگ لوگ ہی ٹوکیو میراتھن میں دوڑتے نظر آئے جبکہ سڑکیں اور راستے بھی شائقین سے خالی رہے ۔

واضح ہے کہ رواں سال جنوری سے چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اس وائرس سے 87 ہزار 694 افراد بیمار ہوئے۔

ان میں سے 42 ہزار 689 افراد صحت مند ہوگئے جبکہ کورونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 995 ہے۔