• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: فرّخ محمود

صفحات: 128 ،قیمت: 400 روپے

ناشر: ایان پبلی کیشنز، لاہور۔

’’افکارِ فرّخ‘‘ فرّخ محمود کے اقوال کا مجموعہ ہے۔ وہ قبل ازیں ’’تیشۂ سُخن‘‘ کے عنوان سے اپنا شعری مجموعہ بھی قارئین کے سامنے پیش کر چُکے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب کے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی کہ صاحبِ کتاب شگفتہ اور برجستہ فقرے تحریر کرنے کی بَھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اِسی کے ساتھ اُن کو سنجیدہ تحریر پر بھی خاصی قدرت حاصل ہےاور اس کا اندازہ اُس تحریر سے ہوتا ہے کہ جو ’’حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا‘‘ کے زیرِ عنوان مصنّف نے اپنی اہلیہ کی سرطان کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر جانے کے سلسلے میں لکھی ہے۔ ’’قلم آرائیاں‘‘ کے عنوان سے تحریر بھی دِل چسپ ہے، تاہم بنائی گئی ترکیب کو سمجھنا دُشوار ہے۔ جہاں تک کتاب میں شامل کیے جانے والے ’’افکارِفرّخ‘‘ کا سوال ہے، وہ یوں اپنے اندر کشش رکھتے ہیں کہ اُن سے زمانے کے چلن کا بھی خُوب اندازہ ہوتا ہے۔مثلاً’’پہاڑ پیدا کرنے والے پہ ایمان ہی، ایمان کو پہاڑ بناتا ہے۔‘‘طاقت کے کھو جانے کا خوف، طاقت وَر کا سب سے بڑا خوف ہوتا ہے۔‘‘

تازہ ترین