• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کے دو نئے کیس، جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 26 ہوگئیں

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مزید دو نئے کیس سامنے آگئے، جنوبی کوریا میں وائرس میں مبتلا مزید چار افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 26 ہوگئی۔

تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ جبکہ کویت میں مزید 10 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 56 ہوگئی ہے۔

بحرین میں 47، قطر میں 3، عراق میں 19 اور لبنان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

مراکش میں کھیلوں اور ثقافتی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں تمام اسکول مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین