• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے لندن میں علاج کیوں نہیں کرایا، فردوس عاشق

دیکھئے  جیو نیوز کا  پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ


وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شکوہ کیا ہے کہ مریض قیدی بیرون ملک علاج کے لیے گیا، وہاں اس نے علاج کیوں نہیں کرایا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو جذبہ خیر سگالی کے تحت علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے مریض کی بیماری کو تشویش کا معاملہ بنایا، وہ کیسے بیمار ہیں کہ لندن جا کر کوئی سرجری نہیں کرائی؟

اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے ڈاکٹر جب تک انہیں صحت مند قرار نہیں دیتے وہ واپس نہیں آئیں گے، ہم حکومت کے نہیں اس عدالت کے پابند ہیں جس نے نواز شریف کو ضمانت دی، اس کے لیے چاہے جو بھی آپشن استعمال کرنا پڑے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی میڈیکل بورڈ پر پریشر ہے کہ وہ حکومتی خواہش کے مطابق نواز شریف کے خلاف فیصلہ دے۔ 

تازہ ترین