• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کے بہترین کرکٹرز میں شمار کئے جانے والے انضمام الحق نے زندگی کی50بہاریں دیکھ لیں۔

سلطان آف ملتان کا لقب پانے والے سابق کپتان تین مارچ انیس سو ستر کو اولیاء کے شہرملتان میں پیدا ہوئے۔

انضمام الحق نے انٹر نیشنل کرکٹ کا آغاز 1991 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔

انیس بانوے کے ورلڈ کپ میں دنیا نے پہلی بار ان کی صلاحیتوں کو دیکھا، پاکستان کو عالمی چیمپئن بنوانے میں سیمی فائنل اور فائنل میں ان کی پرفارمنس کا کردار انتہائی اہم رہا۔

کیریئرکے دوران انہوں نے کئی یارگار اننگز کھیلیں اور اپنی بیٹنگ اور کپتانی سے پاکستان کو فتوحات دلوائیں۔

وہ2003 سے 2007تک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

2007 ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیااور بعد ازاں مختصر عرصے کے لیے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔