• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط


وفاقی حکومت کی جانب سے نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی صحت پر فردوس عاشق اور جیو کے شاہزیب  کی بحث

یہ بھی پڑھیے: حکومت نوازکی بیماری پر اپنے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے لکھے گئی خط کے متن کے مطابق برطانوی حکومت سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس ملک بھجوایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز شکوہ کرتے ہوئے  کہا تھا کہ مریض قیدی بیرون ملک علاج کے لیے گیا، وہاں اس نے علاج کیوں نہیں کرایا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو جذبہ خیر سگالی کے تحت علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا۔

تازہ ترین