چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مصر کی تاریخی عمارتوں کو چین کے رنگ میں روشن کردیا گیا۔
چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے جس سے چین میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزوروں متاثر ہو چکے ہیں۔
اس خطرناک وبا نے جہاں عالمی دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں دنیا بھر سے چین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جا ر ہے۔
یاد رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 117 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وائرس سے اب تک امریکا میں 6، ایران میں 66، اٹلی میں 52 اور جنوبی کوریا میں 29 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔