• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: لوگ ہاتھ کے بجائے پیر ملانے لگے!

کورونا وائرس:لوگ ہاتھ کے بجائے پیر ملانے لگے


چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے جس سے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خطرناک وبا نے جہاں دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، وہیں ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے۔

تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے لوگوں نے اب ہاتھ ملانے کے بجائے نئے انداز میں ایک دوسرے کو سلام کرنے کے نئے طریقے نکال لئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نو ہینڈ شیک جہاں ٹرینڈ بن گیا، وہیں لوگ ہاتھ ملانے کے بجائے کہنی اور پیر ملاتے ہوئے ایک دوسرے کو سلام کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر نیا ہینڈ شیک ٹرینڈ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

تازہ ترین