چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اسکی تازہ مثال چین کے صوبے Anhuiکے شہر Hefei میں دیکھی گئی۔
ایک 5 سالہ بچی خود کو عمارت کی پانچویں منزل کی کھڑکی میں پھنسا بیٹھی۔
اپنی شرارت کے سبب مشکل میں گھری بچی کو پڑوسیوں اور راہ چلتے افراد نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کئے بغیر عمارت پر چڑھے اور اسے نیچے گرنے سے بحفاظت بچا لیا۔